Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ریلوے کی بنگلہ دیش کو 40 کوچس کی برآمد

ریلوے کی بنگلہ دیش کو 40 کوچس کی برآمد

نئی دہلی ۔ 10  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے 120 ماڈرن ایل ایچ بی کوچس بنگلہ دیش کو 367 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت پر برآمد کرے گا ، جس کی پہلی کھیپ کے تحت 40 کوچس مارچ میں بھیجے جائیں گے ۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے برآمد کی جانے والی یہ لنک ہاف مین بوش (ایل ایچ بی ) کوچس کی اولین کھیپ ہے ۔ 120 ایل ایچ بی کوچس کے اکسپورٹ آرڈر میں 17 اے سی فرسٹ کلاس ، 17 اے سی چیئرکار ، 34 نان اے سی چیئر کار مع پینٹری ، 33 نان اے سی چیئر کار مع گوشۂ عبادت اور 19 پاور کار کوچس شامل ہیں۔ بنگلہ دیش ریلوے کیلئے ان کوچس کی تیاری کپورتھلہ میں واقع ریل کوچ فیاکٹری میں جاری ہے ۔ کوچس کے رنگوں کے تعلق سے بنگلہ دیش ریلوے کی تجویز کے مطابق کام ہورہا ہے ۔

 

ماضی کے اختلافات بھلا کر اتحاد کی کانگریسی اور سی پی ایم قائدین کی اپیل
کولکتہ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مغربی بنگال کے انتخابات سے پہلے اتحاد کے مطالبہ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ آج سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو رکن محمد سلیم اور کانگریس قائد پرکاش مشرا نے کہا کہ باہم اختلافات فراموش کردیئے جانے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT