Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے کی ’ ڈیجی ۔ پے اسٹیشن ‘ مہم کا کاچی گوڑہ میں آغاز

ریلوے کی ’ ڈیجی ۔ پے اسٹیشن ‘ مہم کا کاچی گوڑہ میں آغاز

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے آج یہاں کاچی گوڑہ اسٹیشن پر ’ ڈیجی ۔ پے اسٹیشن ‘ مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا اور جلد ہی اس مہم کو اس کے زون میں مزید 10 اسٹیشنس پر شروع کیا جائے گا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ونود کمار یادو نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈیجی ۔ پے اسٹیشن مہم کے تحت کاچی گوڑہ اسٹیشن ساوتھ سنٹرل ریلوے زون میں 100 فیصد ڈیجیٹل پے منٹ پر عمل درآمد کرنے والا پہلا اسٹیشن بن گیا ہے ۔ ہم اس مہم کو آئندہ مرحلہ میں آندھرا بینک اور دیگر بینکس کے اشتراک سے مزید 10 اسٹیشنس پر شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں مختلف بینکس ، وینڈرس اور کنٹراکٹنگ لائسینسیز کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ ونود کمار یادو نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دو چیزیں اہم ہیں جن میں ایک POS مشینس فراہم کرنے کے لیے بینکس کی آمادگی اور دوسرے وینڈرس اور لائسینسیز کا ڈیجیٹل پے منٹ کے سسٹم کو اختیار کرنا ہے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر نے کہا کہ ہم آئندہ 3 تا 4 ماہ میں مزید اسٹیشنس پر اسے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور ایک سال میں ممکنہ اسٹیشنس پر اسے شروع کیا جائیگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT