Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ریلوے کے دو اسٹاف ممبرس ٹرین سے تصادم میں ہلاک

ریلوے کے دو اسٹاف ممبرس ٹرین سے تصادم میں ہلاک

بھوپال ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک ٹرین کی ٹکر کے نتیجہ میں ریلوے اسٹاف کے دو ارکان ہلاک ہوگئے ۔ ویسٹ سنٹرل ریلوے کے بھوپال ڈیویژن پی آر او آئی اے صدیقی نے آج بتایا کہ دونوں اسٹاف ممبر گزشتہ شب تقریباً 150 کیلومیٹر دوربینا کے کروائی اسٹیشن کے قریب ٹراک پر سگنل ریپیر ورک میں مصروف تھے کہ حضرت نظام الدین ۔ چینائی سنٹرل راجدھانی ایکسپریس نے انھیں روند ڈالا ۔

مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اُتر گئے
مدھیہ پردیش کے ہی ستنا ضلع میں ایک مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے جس سے کچھ وقت کے لئے گاڑیوں کی آمدروفت میں خلل پڑا۔کل دیر رات جبل پور کے ریلوے اسٹیشن سے قریب ایک کلو میٹر پہلے برلا سیمنٹ لوڈ کرنے کے بعد یارڈ آرہی ایک مال گاڑی کے دو ڈبے مختار گنج ریلوے کراسنگ کے پاس پٹری سے اتر گئے ۔

TOPPOPULARRECENT