ریلوے گیسٹ ہاؤس میں قیام پر مودی جذبات سے مغلوب

وارانسی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی برسوں قبل اپنے بچپن کے دنوں میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر چائے فروخت کیا کرتے تھے، آج وارانسی میں جب انھیں ریلوے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا پڑا تو وہ اپنا بچپن یاد کرکے جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ انھوں نے سیاحوں کی کتاب میں تحریر کیا کہ بچپن سے وہ ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے ڈبو

وارانسی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی برسوں قبل اپنے بچپن کے دنوں میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر چائے فروخت کیا کرتے تھے، آج وارانسی میں جب انھیں ریلوے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا پڑا تو وہ اپنا بچپن یاد کرکے جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ انھوں نے سیاحوں کی کتاب میں تحریر کیا کہ بچپن سے وہ ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے ڈبوں سے مربوط رہے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس میں قیام پر انھیں اپنا بچپن یاد آگیا تھا۔ وزیراعظم نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کو ’’کرم یوگی‘‘ کا خطاب دیا ہے۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ ماں گنگا ابنائے وطن کی سوچ اور فکر کو اپنے مقدس پانی سے کردے۔ انھوں نے کہا کہ وہ وادنگر اسٹیشن گجرات پر چائے بیچ کر اپنے باپ کی مدد کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT