Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریلوے گیٹ پر ٹریفک سے عوام کو مشکلات

ریلوے گیٹ پر ٹریفک سے عوام کو مشکلات

سرپور ٹاون /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون اور کاغذنگر کے درمیانی علاقوں میں ریلوے گیٹ موجود ہیں اور ہر تھوڑے دنوں میں ایک مرتبہ اس ریلوے گیٹ کی خرابی کی وجہ سے عوام اور مسافرین کو ریلوے گیٹ عبور کرنے کیلئے کافی دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ ایسا ہی آج یعنی 25 نومبر کے 11.30 بجے کے اوقات کے دوران ٹرین آنے پر ریلوے گیٹ کو ( مقفل ) بند کیا گ

سرپور ٹاون /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون اور کاغذنگر کے درمیانی علاقوں میں ریلوے گیٹ موجود ہیں اور ہر تھوڑے دنوں میں ایک مرتبہ اس ریلوے گیٹ کی خرابی کی وجہ سے عوام اور مسافرین کو ریلوے گیٹ عبور کرنے کیلئے کافی دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ ایسا ہی آج یعنی 25 نومبر کے 11.30 بجے کے اوقات کے دوران ٹرین آنے پر ریلوے گیٹ کو ( مقفل ) بند کیا گیا اور ٹرین کے جانے بعد واچ مین نے گیٹ کھولا تو ریلوے گیٹ اوپن نہیں ہوا جس کی وجہ سے لگ بھگ آدھا گھنٹہ تک ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اور ریلوے گیٹ کی خرابی ہونے سے کاغذنگر سے ریاستی مہاراشٹرا کو جانے والی گاڑیاں ، ریلوے گیٹ کے قریب روک دینا پڑا اور خصوصاً ریلوے گیٹ کی خرابی کی وجہ سے دونوں بازوک میں آر ٹی سی بس بھی روک دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT