Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ریلوے ہیلپ لائن کا قیام

ریلوے ہیلپ لائن کا قیام

نئی دہلی۔20نومبر (یواین آئی) ریلوے نے اترپردیش میں کانپور کے پکھرایا کے نزدیک آج علی الصبح ہوئے پٹنہ۔اندور ایکسپریس ریل حادثے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ریلوے نے اس حادثے سے منسلک معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں جو اس مندرجہ ذیل ہیں : جھانسی -05101072، اڑي 051621072، کانپور -05121072، پکھرایا-05113-270239۔کانپور کے پکھرایا کے نزدیک آج صبح پٹنہ۔اندور ایکسپریس کے 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں کم ازکم 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT