Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / ریل اسکام : بنسل کو کلین چٹ پر گل پناگ کا اعتراض

ریل اسکام : بنسل کو کلین چٹ پر گل پناگ کا اعتراض

چنڈی گڑھ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل پر نقدی برائے عہدہ اسکام کے معاملے میں سخت حملے کی شروعات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی امیدوارہ اور سابق مس انڈیا گل پناگ نے اس کیس میں چنڈی گڑھ نشست سے اپنے حریف کو سی بی آئی کی جانب سے دی گئی کلین چٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ (بنسل) اس اسکام اپنے بھانجہ کے مبینہ رول کو بس یو

چنڈی گڑھ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل پر نقدی برائے عہدہ اسکام کے معاملے میں سخت حملے کی شروعات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی امیدوارہ اور سابق مس انڈیا گل پناگ نے اس کیس میں چنڈی گڑھ نشست سے اپنے حریف کو سی بی آئی کی جانب سے دی گئی کلین چٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ (بنسل) اس اسکام اپنے بھانجہ کے مبینہ رول کو بس یونہی نظرانداز نہیں کرسکتے ہیں۔ 35 سالہ بالی ووڈ ایکٹریس نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ایک شخص جسے کرپشن اسکینڈل کے سبب اپنے وزارتی عہدہ (ریلوے) سے استعفیٰ دینا پڑا، ایسا شخص جس کا بھانجہ ہنوز جیل میں ہے، وہ کلین چٹ حاصل ہونے کی بات کررہا ہے۔ ریٹائرڈ آرمی آفیسر کی دختر گل پناگ نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے کو فیصلہ کرنا ہوگا آیا

وہ دوسروں کے ساتھ ملوث ہیں یا یہ جاننے کے قابل نہ رہے کہ اپنی وزارت میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ جب چار مرتبہ کے چنڈی گڑھ ایم پی بنسل کے اس بیان کے تعلق سے پوچھا گیا کہ اس کیس کی چارج شیٹ میں ان کا نام نہیں ہے، گل نے کہا، ’’مجھے پتہ ہے انھیں کلین چٹ ملی ہے۔ انھیں ان ہی کی حکومت کے دباؤ کے تحت سی بی آئی نے کلین چٹ دی ہے‘‘۔ گل نے مزید کہا، ’’انفرادی حیثیت سے میں ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ وہ میرے والد کی عمر کے شخص ہیں۔ وہ میرے والد کے ہم جماعت تھے۔ وہ غیرمعمولی سیاسی پختگی اور غیرمعمولی تجربے کے حامل شخص ہیں۔ لیکن میں سمجھتی ہوں اب ان کیلئے آگے بڑھنے اور ہمیں یہ کہنے کا وقت ہے آیا وہ اس کیس میں تن آسانی کے مرتکب ہوئے یا اتنے قابل نہ رہے کہ انھیں خود اپنی وزارت کی سرگرمیوں کا پتہ نہ ہو‘‘۔

TOPPOPULARRECENT