Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامیکل سروسیس میں انجینئرس کے تقررات

ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامیکل سروسیس میں انجینئرس کے تقررات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ریلوے کے ماتحت ادارہ ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامیکل سروسیس (RITES) میکانیکل / الیکٹریکل شعبوں میں مخلوعہ انجینئرس کی 30 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں میکانیکل 8 ، الیکٹریکل 22 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے الیکٹریکل ، میکانیکل ، الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس انجینئرنگ میں بی ای / بی ٹیک میں 60 فیصد نمبرات سے کامیاب اور متعلقہ شعبہ میں دو سالہ تجربہ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22-2-2018 مقرر ہے جب کہ تحریری امتحان اور انٹرویو 24 ، 25 فروری کو منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ rites.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT