Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / ریل بجٹ ویژن اور روڈ میاپ سے عاری: اپوزیشن

ریل بجٹ ویژن اور روڈ میاپ سے عاری: اپوزیشن

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج ریل بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اِسے ویژن اور روڈ میاپ سے عاری دستاویز قرار دیا۔ بعض ارکان نے بجٹ میں کئی ریاستوں کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا جہاں کوئی نئی ٹرین متعارف نہیں کی گئی۔ ترنمول کانگریس رکن کے گھوش دستی دار نے ریل بجٹ 2015-16 ء پر لوک سبھا میں جاری مباحث میں حصہ لیتے ہوئے

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج ریل بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اِسے ویژن اور روڈ میاپ سے عاری دستاویز قرار دیا۔ بعض ارکان نے بجٹ میں کئی ریاستوں کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا جہاں کوئی نئی ٹرین متعارف نہیں کی گئی۔ ترنمول کانگریس رکن کے گھوش دستی دار نے ریل بجٹ 2015-16 ء پر لوک سبھا میں جاری مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ یہ مخالف عوام اور کسی ویژن سے عاری بجٹ ہے۔ عوام کو محروم رکھا گیا ہے اور ریل بجٹ کا کوئی روڈ میاپ نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بجٹ میں کوئی نئی بات نہیں اور بعض دعوے صرف ایک مذاق ہے۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے ترنمول کانگریس سربراہ اور سابق وزیر ریلوے ممتا بنرجی کے ’’ویژن دستاویز‘‘ کو نظرانداز کردیا ہے۔ اُنھوں نے جاننا چاہا کہ کیا سیاسی بنیادوں پر ایسی کیا گیا ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے ایم بی راجیش نے کہاکہ ریلویز کو بطور پبلک سیکٹر مستحکم بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایف ڈی آئی اور پی پی پی (پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ) سرمایہ کاری سے زیادہ فائدہ ہونے والا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT