Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ریل برج سیفٹی راڈ کو فوجی ٹرک کی ٹکر،دو فوجی جوان زخمی ، ٹریفک کی آمد و رفت متاثر

ریل برج سیفٹی راڈ کو فوجی ٹرک کی ٹکر،دو فوجی جوان زخمی ، ٹریفک کی آمد و رفت متاثر

حیدرآباد۔/19ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد بنسی لال پیٹ میں آج ریلوے برج کا گائیڈر اچانک منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ آج صبح 8-15 بجے ایک فوجی ٹرک بنسی لال پیٹ ریلوے اوور برج ( آر او بی ) سے گذر رہا تھا کہ ٹرک جس میں سامان لدا ہوا تھا اونچا ہونے کے سبب برج کے گائیڈر سے ٹکراگیا اور اچانک منہدم ہوگیا۔ مہانکالی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر این سندیپ ریڈی نے بتایا کہ برج کے تحفظ کیلئے نصب کئے گائیڈر اچانک فوجی ٹرک کے سامان میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں وہ منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں فوجی ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ راہ چلنے والے ایک شہری کو بھی معمولی زخم آیا۔ اس حادثہ کے بعد بنسی لال پیٹ علاقہ میں ٹریفک انتہائی متاثر ہوگئی اور ٹریفک پولیس عملے نے بذریعہ کرین گائیڈر کو وہاں سے ہٹادیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر اے وی رنگناتھ نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو فوری بحال کردیا گیا اور منہدم گائیڈر کو طاقتور ٹرین سے وہاں سے ہٹادیا گیا۔ این ایس ایس کے بموجب فوجی ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں ریل برج کا سیفٹی راڈ منہدم ہوگیا اور دو فوجی زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT