Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ریل مسافرین کو ایم ۔ آدھار کے استعمال کی اجازت

ریل مسافرین کو ایم ۔ آدھار کے استعمال کی اجازت

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت ریلوے نے کسی بھی ریزرویشن زمرہ کے مسافرین کے شناختی ثبوت کے طور پر آدھار کارڈ کی ڈیجیٹل شکل ایم ۔ آدھار کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ۔ آدھار ایک ایسا موبائیل ایپ ہے، جو منفرد شناختی اتھاریٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس پر کوئی بھی شخص اپنا آدھار ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ تاہم یہ صرف اس موبائیل نمبر پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس (موبائیل نمبر) کو آدھار سے مربوط کیا گیا ہے۔ آدھار دکھانے کیلئے کسی مسافر کو یہ ایپ کھولتے ہوئے اس میں اپنا پاس ورڈ داخل کرنا ہوگا۔ وزارت ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’کسی مسافر کی طرف سے پاس ورڈ داخل کرنے کے بعد اس کے موبائیل پر ایم آدھار دکھایا جاسکتا ہے اور اس کو انڈین ریلویز میں کسی بھی ریزرویشن زمرہ کے تحت سفر کیلئے بطور شناخت قبول کیا جاسکتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT