Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ریل مسافرین کی شکایتوں کی برسر موقع یکسوئی

ریل مسافرین کی شکایتوں کی برسر موقع یکسوئی

سکندرآباد اسٹیشن پر اسٹیشنری اینڈ موبائیل ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

سکندرآباد اسٹیشن پر اسٹیشنری اینڈ موبائیل ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سفر کے دوران مسافرین کی شکایتوں کو برسر موقع دور کرنے اقدام کے طور پر آج سکندرآباد اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 10 پر ایک اسٹیشنری اور موبائیل ہیلپ ڈیسک کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح پی کے سریواستو ، جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کیا ۔ یہ ہیلپ ڈیسکس، مسافرین کی تمام شکایتوں جیسے ٹائیلٹس کی صفائی ، ٹرین میں صفائی ، ایمرجنسی طبی مدد ، کوچ واٹرنگ ، الیکٹریکل فٹنگس ، اے سی مسائل ، سیکوریٹی اور کیٹرنگ سے متعلق شکایتوں پر توجہ دے کر انہیں جلد دور کرنے اور ان کے ازالہ کے لیے ون اسٹاپ ہوں گے ۔ مسافرین ان کی شکایتوں کے لیے اسٹیشنری ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہوسکتے ہیں جو چوبیس گھنٹے سپروائزرس کی نگرانی میں کام کرے گا ۔ مسافرین ایس سی آر سرور کے ذریعہ 8121281212 کے ذریعہ ایس ایم ایس پر مبنی شکایتیں بھی کرسکتے ہیں یا موبائیل فون کے ذریعہ ٹیلی فون نمبر 040-27801111 پر شکایت درج کرواسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT