Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / ریل نیلائم کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، طالبہ ہلاک

ریل نیلائم کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، طالبہ ہلاک

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) سکندرآباد ریل نیلائم کے قریب آج صبح پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک طالبہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کی طالبہ 20 سالہ جی سواپنا جو این سی سی کیڈٹ بتائی گئی، یوم آزادی کے موقع پر پریڈ کی ریہرسل کے لئے آج صبح سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ جارہی تھی کہ اچانک تیز رفتار لاری نے اُسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سواپنا برسر موقع ہلاک ہوگئی جس کے بعد مقامی افراد نے لاری ڈرائیور کی تفصیلات بیگم پیٹ پولیس کے حوالہ کی۔ پولیس فوری حرکت میں آکر جائے حادثہ پہونچ گئی اور لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ حادثہ کے بعد سکندرآباد ریل نیلائم کے قریب ٹریفک جام ہوگئی اور پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT