Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / ریل ٹریک کے ٹکڑے سے مار لگنے پر ایک ہلاک ، دو زخمی

ریل ٹریک کے ٹکڑے سے مار لگنے پر ایک ہلاک ، دو زخمی

پٹنہ ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار کے لکھی سرائے ڈسٹرکٹ سے گذرنے والی ایک ٹرین کے کمپارٹمنٹ کے اندر ریلوے ٹرئیک کے ایک دس میٹر لامبے ٹکڑے سے مار لگنے کے بعد ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ ریلوے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز نے ’ سبوتاج ‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو تقریبا صبح 3-30 بجے گورکھپور جانے والی ماریا ایکسپریس کے بنسی پور اسٹیشن سے گذرنے کے بعد کچھ ہی دیر میں پیش آیا ۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے چیف پی آر او راجیش کمار نے بتایا کہ ویڈیو فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ ریلوے ٹرئیک کا ایک 10 میٹر لامبا ٹکڑا ایک جنرل کمپارٹمنٹ کے اندر فلو ہوا جس سے تین اشخاص کو مار لگا جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو پٹنہ میں پی ایم سی ایچ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT