Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / ریل کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ مشکل لیکن درست : ارون جیٹلی

ریل کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ مشکل لیکن درست : ارون جیٹلی

نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے کے مسافر بردار کرایوں اور شرح بار برداری میں بھاری اضافہ کی مدافعت کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جب مسافرین سفر کیلئے رقم ادا کرینگے اسی پر ریلوے کو باقی رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مسافر کرایوںا ور شرح باربرداری میں اضافہ کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا کہ مسافر خدمات کو باربردا

نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے کے مسافر بردار کرایوں اور شرح بار برداری میں بھاری اضافہ کی مدافعت کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جب مسافرین سفر کیلئے رقم ادا کرینگے اسی پر ریلوے کو باقی رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مسافر کرایوںا ور شرح باربرداری میں اضافہ کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا کہ مسافر خدمات کو باربرداری سے ہونے والی آمدنی سے مدد کی جا رہی تھی تاہم حالیہ دنوں میں شرح باربرداری پر بھی دباؤ بڑھ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے سامنے ریلوے کو کرایہ میں اضافہ کی اجازت دینے کا قرض کا بوجھ عائد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے نے ایک مشکل لیکن درست فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ گذشتہ چند برسوں سے ہندوستانی ریلویز کو نقصانات کا سامنا تھا اور اب اضافہ کی اس کیلئے واحد راستہ رہ گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT