Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریل کی زد میں آکر ریلوے ملازم ہلاک

ریل کی زد میں آکر ریلوے ملازم ہلاک

نندیال ۔ /20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال کے پونا پورم ریلوے گیٹ پر 26 سالہ عبدالغفار ڈیوٹی پر تعینات تھے پتہ نہیں کہ عبدالغفار ریل کی زد میں کیسے آگئے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے ۔ بہرحال عبدالغفار کی موت سے نندیال کے مولاساگرم میں غم کی لہر چھاگئی کیونکہ عبدالغفار مولاساگرم کے رہنے والے تھے اور صرف چار مہینے پہلے ان کی شادی بھی ہوچکی تھی پتہ نہیں ان کی خودکشی کرنے کی وجہ کیا ہے لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔ نعش کو نندیال ہاسپٹل کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا  ۔ ریلوے پولیس معاملہ درج کرکے تحقیقات میں لگی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT