ریل گاڑیوں میں بغیر ٹکٹ مسافرین کی چیکنگ

سیل فونس،دستی گھڑیاں کھینچ لینے کے واقعات تکلیف دہ ایک کاونٹر سے مشکلات

سیل فونس،دستی گھڑیاں کھینچ لینے کے واقعات تکلیف دہ ایک کاونٹر سے مشکلات

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) ریل گاڑیوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ریلوے حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر چیکنگ جاری ہے یہاں قابل ذکر بات یہ ہیکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے پاس جرمانہ ادا کرنے کی رقم نہ ہونے کی صورت (TT) ٹی ٹی ان کے پاس موجود سیل فون ،گھڑی یا دوسری کوئی بھی چیز ہو وہ ضبط کررہے ہیں جس کے بعد نہ کوئی رسید اور نہ ہی سامان کی تفصیل دی جارہی ہے خاص کر دونوں شہروں کے درمیان چلنے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرین میںزیادہ تر لوگ ایک یا دو اسٹیشنوں کے درمیان کے فاصلے کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں مگر تعجب اس بات کا ہے کہ ٹی ٹی حضرات جرمانہ کی رقم نہ ہونے پر اشیاء ضبط کررہے ہیں۔ یہ عمل عوام کیلئے کافی تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے۔ غریب مزدور پیشہ افراد کے پاس بھی سیل فون دستیاب ہے اکثر لوگ کم وقت میں جلد منزل تک پہونچنے کیلئے ایم ایم ٹی ایس کا استعمال کرتے ہیں اور صبح شام بکنگ کاونٹر پر طویل قطاریں ہوتی ہیں ہر اسٹیشن پر دو بکنگ کاونٹرس ، بعض اسٹیشن پر ایک بکنگ کاونٹر موجود ہیں جیسا کہ خیرت آباد، لکڑی کا پل، بیگم پیٹ،فتح نگر اسی طرح کئی اسٹیشن ایسے ہیں جہاں پر ایک ہی بکنگ کاونٹر ہے یہاں سے خواتین مرد حضرات کو ایک ہی مقام سے ٹکٹ حاصل کرنا پڑتا ہے ایسے میں بعض لوگ بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT