Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / رینوکا چودھری کو کانگریس الیکشن کمیٹی سے نکالنے تلنگانہ قائدین کا مطالبہ

رینوکا چودھری کو کانگریس الیکشن کمیٹی سے نکالنے تلنگانہ قائدین کا مطالبہ

حیدرآباد 14 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس قائدین نے آج کل ہند کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے اپیل کیا کہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری کو پارٹی کی الیکشن کمیٹی سے علیحدہ کردیں۔ سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس قائدین نے شکایت کی کہ رینوکا چودھری علاقہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میںناک

حیدرآباد 14 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس قائدین نے آج کل ہند کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے اپیل کیا کہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری کو پارٹی کی الیکشن کمیٹی سے علیحدہ کردیں۔ سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس قائدین نے شکایت کی کہ رینوکا چودھری علاقہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میںناکام رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تلنگانہ کی کسی جدوجہد میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ چونکہ ان کا تلنگانہ تحریک میں کوئی رول نہیں رہا تھا اس لئے انہیں الیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رینوکا چودھری نے تلنگانہ تحریک کی مبینہ مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT