Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / رینکنگ نہیں، ٹائٹل جیتنے پر توجہ:سری کانت

رینکنگ نہیں، ٹائٹل جیتنے پر توجہ:سری کانت

نئی دہلی10دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان کے سرفہرست مرد بیڈمنٹن کھلاڑی کندابي سری کانت نے کہا ہے کہ وہ اب چوٹ سے مکمل طور پر نجات حاصج کر چکے ہیں اور ان کی نظر رینک سے کہیں زیادہ ٹائٹل پر لگی ہوئی ہے ۔عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر کے سری کانت ناگپور میں قومی ٹورنامنٹ کے دوران ران میں چوٹ لگنے کی وجہ دو ٹورنامنٹوں میں حصہ نہیں لے پائے تھے ۔لیکن اب وہ بالکل فٹ ہیں اور 13 دسمبر سے شروع ہونے والی دبئی اوپن سپر سیریز میں ٹائٹل جیتنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔اس سال چار سپر سیریز خطاب جیت چکے سری کانت نے صحافیوں کو بتایاکہ میں نمبر ایک کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔رینکنگ سے کہیں زیادہ اہم میرے لئے خطاب جیتنا ہے ۔میں صرف اچھی کارکردگی کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں نہ کہ درجہ بندی کے بارے میں۔اگر میں اچھی کارکردگی کرتا ہوں اور خطاب جیتتا ہوں تو میں نمبر ون بن سکتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT