Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / رین بازار اور راجندر نگر میں دو خواتین کی خودکشی

رین بازار اور راجندر نگر میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) رین بازار اور راجندر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 27 سالہ سعدیہ بیگم جو رین بازار علاقہ کے ساکن فصیح ا لدین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 29 مارچ کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 22 سالہ رتنا کماری جو پدماوتی پیٹ راجندر نگر علاقہ کے ساکن سائی بابا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت کے سبب کل رات اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

درد شکم کی تاب نہ لاکر ایک شخص کی خودکشی
شمس آباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پداشاہ پور میں ایک شخص نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ایس راملو 55 سالہ پیشہ لیبر ساکن پداشاہ پور کو چند ماہ سے درد شکم تھا کل اچانک درد بڑھ جانے کی وجہ سے اس نے کھیت میں استعمال کرنے والی دوا کو پی لیاجسے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج کل رات ہی فوت ہوگیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT