Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / رین بازار اور گولکنڈہ میں دو افراد کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

رین بازار اور گولکنڈہ میں دو افراد کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) شہر کے پولیس حدود رین بازار اور گولکنڈہ میں دو افراد نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 38 سالہ عبدالمقیم جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ رین بازار میں رہتا تھا ۔ آج دوپہر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رین بازار پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالمقیم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ تاہم پولیس ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 32 سالہ شیوا پرساد جو دتاتریہ نگر شیخ پیٹ کا ساکن تھا اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ درد شکم سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

نارسنگی میں لنگر حوض سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) لنگر حوض علاقہ سے لاپتہ شخص کی نعش کو پولیس نے نارسنگی کے علاقہ سے برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 سالہ پرمیشور جو لنگر حوض علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اپنے مکان نہیں پہونچا تھا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق پولیس نے اس شحص کی نعش کو ایک گڑھے سے دستیاب کرلیا جو مشتبہ طور پر پائی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT