Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / رین بازار میں ایک شخص کا قتل

رین بازار میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رین بازار کے علاقہ میں واقعہ نظام ہوٹل کے قریب یہ واردات پیش آئی جس میں 33 سالہ محمد بشیر الدین ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بشیر الدین پر آپسی خصومت کے تحت حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے حملہ آوروں کی ش

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رین بازار کے علاقہ میں واقعہ نظام ہوٹل کے قریب یہ واردات پیش آئی جس میں 33 سالہ محمد بشیر الدین ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بشیر الدین پر آپسی خصومت کے تحت حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

پیشہ سے آٹو ڈرائیور بشیر الدین حافظ بابا نگر چندرائن گٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ بشیر الدین کا جائیداد کے تعلق سے تنازعہ چل رہا تھا اور تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کوشش جاری تھی ۔ انہوں نے کل رات دیر گئے بازار بند ہونے کے وقت بشیر کو رین بازار طلب کیا اور اس شخص پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا اور وزنی پتھر ڈال دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT