Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ریواکوبچانا چاہتا تھا، آسکر عدالت میں روپڑے

ریواکوبچانا چاہتا تھا، آسکر عدالت میں روپڑے

پریٹوریا ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اولمپک رنر آسکر پسٹوریئس نے عدالت میں اپنی ساتھی ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے مقدمہ میں بیان ریکارڈ کردیا ہے۔ انہوں نے قتل کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی محبوبہ کے گھر والوں سے معذرت کی۔ اس موقع پر جذباتی ہوکر وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ بیان دیتے وقت انہوں نے کہا کہ میں ریوا کو بچانا چاہتا تھ

پریٹوریا ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اولمپک رنر آسکر پسٹوریئس نے عدالت میں اپنی ساتھی ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے مقدمہ میں بیان ریکارڈ کردیا ہے۔ انہوں نے قتل کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی محبوبہ کے گھر والوں سے معذرت کی۔ اس موقع پر جذباتی ہوکر وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ بیان دیتے وقت انہوں نے کہا کہ میں ریوا کو بچانا چاہتا تھا۔ احساس ندامت کے مارے وہ سرجھکائے کھڑے رہے اور بیان دیتے رہے۔ آسکر نے کہا کہ 2013 میں ویلنٹائن ڈے پر علی الصبح رونما ہونے والے واقعہ کو میں اب تک بھول نہیں پایا ہوں۔

عدالت میں موجود ریوا کی والدہ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت سے بے چین ہوں، سکون بخش ادویہ کا عادی ہوچکا ہوں، صبح بیدار ہوتا ہوں تو ریوا کی کمی محسوس کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ سب کس قدر کرب اور اذیت سے گذرہے ہیں لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ قتل والی رات وہ سوئی تو اس وقت بھی ہم میں محبت تھی۔ میں اسے گھر میں موجود مشتبہ ملزمین سے بچانا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ آسکر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی محبوبہ کو دانستہ طور پر چار گولیاں ماریں لیکن وہ یہ الزام ماننے سے انکار کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT