Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں تلگو دیشم کے فلور لیڈر مقرر

ریونت ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں تلگو دیشم کے فلور لیڈر مقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : اے پی چیف منسٹر اور صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے ایک فوری اقدام میں ریونت ریڈی کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں تلگو دیشم پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ تلگو دیشم پارٹی کے تلنگانہ کے دو سینئیر ارکان اسمبلی ای دیاکر راؤ اور پرکاش گوڑ نے تلگو دیشم کو دھکا پہنچاتے ہوئے انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ایسی بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ تلگو دیشم پارٹی کے مزید چند قائدین ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے منتظر ہیں ۔ ریونت ریڈی کو تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کئے جانے سے متعلق ایک مکتوب تلگو دیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری ایم امرناتھ بابو کی جانب سے اسمبلی اسپیکر کے حوالہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT