Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی سیاسی جوکر: جوگورامنا

ریونت ریڈی سیاسی جوکر: جوگورامنا

حیدرآباد 3 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر جنگلات جوگو رامنا نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی کو سیاسی جوکر قرار دیا ۔ رامنا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریونت ریڈی کو عوام ایک یادگار سبق سکھائیں گے۔ کسانوں کے نام پر تلگودیشم پارٹی کے دھرنے غیر جمہوری ہیں ۔ اُنھوں نے اشارہ دیا کہ اِن حربوں کے خلاف ٹی آر ایس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جوگو رامنا ٹی آر ایس قیادت اور اہم قائدین کے خلاف ریونت ریڈی کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT