Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی سے کانگریس کی مشکلات میں اضافہ ‘ پوچارم

ریونت ریڈی سے کانگریس کی مشکلات میں اضافہ ‘ پوچارم

حیدرآباد 28 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے آج کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ وہ تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی شمولیت کے بعد زوال کی طرف گامزن ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی عوام میں اپنا اعتبار کھوچکی ہے اور عوام کو اس کے قائدین میں کوئی اعتماد نہیں رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی اور کچھ دوسرے قائدین کی شمولیت کے باوجود کانگریس کو انتخابات میں کامیابی نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کا معیار اتنا نہیں ہے کہ وہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے خلاف لب کشائی کریں۔ وزیر موصوف نے ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT