Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے آج تلگو دیشم قائدین کا اجلاس

ریونت ریڈی مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے آج تلگو دیشم قائدین کا اجلاس

حیدرآباد۔19 اکتوبر (آئی این این) رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کے کانگریس میں شمولیت کے امکان کی اطلاعات کے درمیان تلنگانہ کے تلگو دیشم قائدین نے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے جمعہ کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا اور دیگر اہم قائدین امکان ہے کہ جمعہ کو ایک میٹنگ میں ریونت ریڈی کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی پر ہونے والے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم چند قائدین ریونت ریڈی کو اس سے روکنے کی کوشش کررہے اور انہیں اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

پروفیسر ڈی رویندر پرنسپل آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی مقرر
حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے دو پروفیسرس کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ پروفیسر ٹی کرشنا راؤ شعبہ فلاسفی و پرنسپال یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی برائے وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی مقرر کیا گیا۔ پروفیسر ٹی کرشنا راؤ قبل ازیں عثمانیہ یونیورسٹی میں مختلف عہدوں بشمول پرنسپال آرٹس کالج اور ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اڈمیشنس کے عہدہ پر فائز تھے۔

TOPPOPULARRECENT