Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی پر ٹی آر ایس غنڈوں کا حملہ: نارالوکیش

ریونت ریڈی پر ٹی آر ایس غنڈوں کا حملہ: نارالوکیش

حیدرآباد /14 نومبر (سیاست نیوز) تلگودیشم سربراہ کے فرزند نارا لوکیش نے کہا کہ ٹی آر ایس کے غنڈوں نے تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی پر حملہ کیا اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ہٹلر کی تقلید کر رہے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں غنڈہ راج چل رہا ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی ابتر صورت حال ہے، جب کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ حکمرانی کے معاملے میں ہٹلر کی تقلید کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو ملک کے معاشی فورم میں آندھرا پردیش کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جب کہ تلنگانہ میں کے سی آر اور ان کا گروپ اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہا ہے، جو بدبختانہ عمل ہے۔ انھوں نے تلنگانہ حکومت سے برقی مسئلہ پر وہائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں تصدیق کی جائے کہ حیدرآباد کے لئے کتنی برقی استعمال کی جا رہی ہے اور کسانوں کو کتنی برقی فراہم کی جا رہی ہے؟ تاکہ حقائق منظر عام پر آجائیں۔

TOPPOPULARRECENT