Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کا کانگریس قائدین سے ساز باز

ریونت ریڈی کا کانگریس قائدین سے ساز باز

تلگودیشم قائدین پر عائد تمام الزامات بے بنیاد۔ صدر تلنگانہ تلگودیشم ایل رمنا کا رد عمل
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ تلگودیشم ایل رمنا نے ریونت ریڈی کے ان پر لگائے گئے الزامات کی سخت مذمت کی کانگریس سے ساز باز کرتے ہوئے ان پر اور دوسرے قائدین کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا دعوی کیا ۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل رمنا نے کہا کہ ماضی میں اسٹار ہوٹلس میں منعقدہ اجلاس میں ریونت ریڈی نے شرکت کی تھی ۔ تب کون پیسے دئے تھے ریونت ریڈی سے استفسار کیا ۔ صدر تلنگانہ تلگودیشم نے کہا کہ کانگریس قائدین سے خفیہ ملاقاتیں اور ساز باز کے بعد ریونت ریڈی ہماری امیج کو مسخ کرنے جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ پیسوں کی خاطر تاریکی میں معاہدہ کرنے والوں میں وہ نہیں ہے ۔ وہ بہتر معاشی موقف رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ میرے خلاف جو الزامات عائد کر رہے ہیں وہ کہاں سے آئے ہیں سب کو معلوم ہے ۔ انہوں نے بالواسطہ ریونت ریڈی کے خلاف طنز کیا ۔ ماضی میں دیاکر راؤ کے خلاف بھی الزامات عائد کرتے وقت ریونت ریڈی نے اپنی دختر کی قسم کھائی تھی اس کے بعد خاموش ہوگئے ۔ ریونت ریڈی تلگودیشم قائدین کے خلاف جو الزامات عائد کر رہے ہیں اس پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی اور وضاحت کرنے تک انہیں پارٹی کے پروگرامس میں مدعو نہیں کیا جائے گا ۔ ایل رمنا نے کہا کہ تلنگانہ میں فی الحال پارٹی کے تین ارکان اسمبلی ہیں اور وہ عوامی مسائل پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا ہے ۔ ثبوت پیش کرنے پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT