Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کو کانگریس میں شمولیت سے روکنے امیت شاہ سرگرم

ریونت ریڈی کو کانگریس میں شمولیت سے روکنے امیت شاہ سرگرم

صدر بی جے پی چندرا بابو نائیڈو سے فون پر رابطہ ۔ اب دیر ہوچکی ہے ‘ صدر تلگودیشم کا جواب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریونت ریڈی کا استعفیٰ قومی سطح پر موضوع بحث بن چکا ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے سربراہ تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ریونت ریڈی کو پارٹی چھوڑنے سے اور کانگریس میں شامل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیا ۔ جواب میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ کافی دیر ہوچکی ہے ۔ وقت ہاتھ سے نکل چکا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریونت ریڈی کے استعفیٰ کی خبر عام ہوتے ہی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو فون کیا اور کسی بھی حالت میں ریونت ریڈی کو استعفیٰ دینے اور کانگریس میں شامل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی تلگو دیشم سے تلنگانہ میں بھی بی جے پی کا اتحاد جاری رہے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے امیت شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب کافی دیر ہوچکی ، وقت ہاتھ سے نکل چکا ہے ۔ اتحاد کے معاملے میں تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے تلگو دیشم کو کافی نیچا دکھایا جس سے تلنگانہ تلگودیشم کیڈر میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تلگودیشم قائدین اور ریونت ریڈی میں ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور جوابی الزامات کا دور چلا ہے ۔ مگر تلگو دیشم پارٹی آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں میں موجود ہے ، پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT