Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی تحویل کیلئے اے سی بی کی عرضی، آج سماعت متوقع

ریونت ریڈی کی تحویل کیلئے اے سی بی کی عرضی، آج سماعت متوقع

حیدرآباد۔ 4 جون (پی ٹی آئی) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے نقدی برائے ووٹ کیس کے ملزم تلگو دیشم پارٹی ایم ایل اے ریونت ریڈی سے پوچھ تاچھ کیلئے ان کی پانچ روزہ تحویل طلب کرتے ہوئے آج مقامی عدالت میں پٹیشن داخل کی ہے۔ ایک سینئر اے سی بی عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اتوار کو اے سی بی نے ریونت ریڈی کو حراست میں لیا تھا جبکہ وہ مبینہ طور پر

حیدرآباد۔ 4 جون (پی ٹی آئی) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے نقدی برائے ووٹ کیس کے ملزم تلگو دیشم پارٹی ایم ایل اے ریونت ریڈی سے پوچھ تاچھ کیلئے ان کی پانچ روزہ تحویل طلب کرتے ہوئے آج مقامی عدالت میں پٹیشن داخل کی ہے۔ ایک سینئر اے سی بی عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اتوار کو اے سی بی نے ریونت ریڈی کو حراست میں لیا تھا جبکہ وہ مبینہ طور پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چناؤ میں ٹی ڈی پی امیدوار کے حق میں ووٹ کیلئے رکن اسمبلی ایلویس اسٹیفنسن کو رشوت دینے کی کوشش کررہے تھے۔ عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے عدالت میں عرضی پیش کرتے ہوئے ان کی پانچ روزہ تحویل چاہی ہے۔ عدالت اس عرضی پر کل سماعت کرسکتی ہے۔ ریونت ریڈی موجودہ طور پر عدالتی تحویل کے تحت چرلاپلی جیل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT