Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی رہائشگاہ پر جاگروتی کارکنوں کا احتجاج

ریونت ریڈی کی رہائشگاہ پر جاگروتی کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائد مسٹر اے ریونت ریڈی کے رکن پارلیمان نظام آباد ، شریمتی کے کویتا سے متعلق کئے ہوئے ریمارکس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے تلنگانہ جاگرتی کارکنوں نے ان کی قیامگاہ ( ریونت ریڈی ) پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور فوری طور پر پولیس نے احتجاج کرنے والے ٹی جاگرتی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح احتجاجیوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب احتجاجی ان کی قیامگاہ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے ان پر ( ریونت ریڈی پر ) حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ جس کے پیش نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پولیس نے ان احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ پر مسٹر ریونت ریڈی قیامگاہ میں ہی موجود تھے ۔ تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں وقفہ سوالات کے موقع پر مباحث کے ایک حصہ کے طور پر جامع سروے میں نظام آباد رکن پارلیمان شریمتی کے کویتا کے دو مقامات پر اپنا نام درج کروانے کے اقدامات کا تذکرہ کیا جس کے ساتھ ہی ایوان میں زبردست گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کا آغاز ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT