Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی زندگی کو خطرہ لاحق : نائیڈو

ریونت ریڈی کی زندگی کو خطرہ لاحق : نائیڈو

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی میں قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، اور اس سلسلہ میں انہوں نے ( چندرا بابو نائیڈو ) مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راجناتھ سنگھ کو آج ایک مکتوب تحریر کرکے روانہ کیا اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں و اقدامات کے خلاف مسٹر ریونت ریڈی بڑے پیمانے پر جدوجہد کررہے ہیں جس کی وجہ سے تلنگانہ حکومت انہیں برداشت نہیں کررہی ہے اور مختلف انداز سے انہیں ( ریونت ریڈی کو ) جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر ریونت ریڈی کو زائد سیکوریٹی فراہم کرنے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ سے اقدامات کرنے کی پرزور خواہش کی اور بتایا کہ ہائی کورٹ نے بھی مسٹر ریونت ریڈی کو زائد سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے احکامات دیئے ہیں۔ ان تمام حالات کی روشنی میں مسٹر ریونت ریڈی کو فی الفور زائد سیکوریٹی فراہم کرنے حکومت تلنگانہ کو ہدایات دیتے ہوئے احکامات جاری کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے مکتوب میں مرکزی وزیر داخلہ سے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT