Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی ضمانت منظور

ریونت ریڈی کی ضمانت منظور

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تعلیم برائے ووٹ کیس کے ملزم تلگو دیشم ایم ایل اے اے ریونت ریڈی کو آج راحت ملی ۔ ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور اپنے ضلع محبوب نگر حلقہ اسمبلی نہ چھوڑنے کی شرط بھی ہٹادی ہے ۔ رکن اسمبلی کو عدالت سے ضمانت منظور ہوئی ہے ۔ مسٹر ریڈی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ایک عوامی نمائندہ کی حیثیت سے انہیں اپنے ضلع کی نمائندگی کے لیے حیدرآباد کا دورہ کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ان کی دختر کی شادی کیلئے بھی وہ سفر کرنے کیلئے مجبور ہیں جس کے بعد عدالت نے ان پر عائد شرائط ہٹا لیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT