Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت پر اعتراض نہیں: ششی دھر ریڈی

ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت پر اعتراض نہیں: ششی دھر ریڈی

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس لیڈر ایم ششی دھر ریڈی نے آج کہا کہ اگر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی اپنی پارٹی سے انحراف کرکے کانگریس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ ریونت ریڈی کے کانگریس میں شامل ہونے کے فیصلہ پر پارٹی ہائی کمان کے موقف کا خیرمقدم کریں گے۔ ریونت ریڈی کے بہت جلد کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق افواہوں کے جواب میں ششی دھر ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے قائدین جو کوئی بھی پارٹی میں شامل ہوگا اس کا دلی خیرمقدم کریں گے۔

 

نیتن گڈکری سے
چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات
امراوتی۔/18اکٹوبر، ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈونے ناگپور میں مرکزی وزیر آبی وسائل نیتن گڈکری سے ملاقات کی اور پولاورم آبپاشی پراجکٹ کی تکمیل کیلئے فنڈ کی اجرائی سے اتفاق پر اظہار تشکر کیا۔ نائیڈو نے کل رات ناگپور میں نیتن گڈکری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے اظہار تشکر کیا اور درخواست کی کہ وہ اس پراجکٹ کو 2019 تک مکمل کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT