Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاع صرف قیاس

ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاع صرف قیاس

قومی جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی نارالوکیش کا بیان
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) قومی جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت آندھراپردیش مسٹر این لوکیش نائیڈو نے کارگزار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق اطلاعات کو صرف پیش قیاسیوں سے تعبیر کیا اور ان پیش قیاسیوں پر اپنے کسی ردعمل کا اظہار کرنے سے عملاً گریز کیا ۔ مسٹر این لوکیش نائیڈو نے کہا کہ بعض اخبارات میں پیش قیاسیوں پر مبنی اطلاعات شائع ہونے پر میں کیوں ردعمل کا اظہار کروں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسٹر ریونت ریڈی بعض قانونی امور سے متعلق کاموں کے تعلق سے دہلی جانے کی انہیں اطلاعات ہیں ۔ اس طرح مسٹر ریونت ریڈی کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق تلگودیشم پارٹی قیادت نے بھی کوئی ردعمل کا ابھی تک اظہار نہیں کیا ہے ۔ علاوہ ازیں لوکیش نے آندھراپردیش میں طوفان کی پیش قیاسیوں سے متعلق دریافت کرنے پر کہا کہ امکانی طوفان کی صورتحال سے قبل از وقت نمٹنے کیلئے تمام ضلع کلکٹروں کو ضروری چوکسی اختیار کررکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے نامزد وزراء کی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آئندہ دن منعقد ہوگا اور طوفانی حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے وقت بہ وقت چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو واقف کروانے کا وزیر موصوف نے اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT