Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کے تلگودیشم سے علحدگی پر پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا

ریونت ریڈی کے تلگودیشم سے علحدگی پر پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا

سینئر تلنگانہ تلگودیشم قائد اروند کمار گوڑ کا شدید ردعمل
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) سینئر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائد مسٹر اروند کمار گوڑ نے کارگزار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مسٹر اے ریونت ریڈی جیسے قائد تلگودیشم پارٹی کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی بالخصوص کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کو ذرہ برابر بھی دھکہ یا نقصان نہیں پہونچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلگودیشم پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح صرف قائدین کی پارٹی ہرگز نہیں ہے ۔ بلکہ درحقیقت تلگودیشم حقیقی کارکنوں کی پارٹی ہے ۔ مسٹر اروند کمار گوڑ نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ تلگودیشم پارٹی کانگریس پارٹی کے اصولوں و پالیسیوں وغیرہ کی مخالفت کی بنیاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی تھی اور اندرون (9) ماہ میں کانگریس کے خلاف جدوجہد کرکے آندھراپردیش میں اس وقت این ٹی راما راؤ کی قیادت میں اقتدار حاصل کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر ریونت ریڈی سے بھی بہت ہی سینئر قائدین تلگودیشم چھوڑنے کے باوجود پارٹی پر کوئی اثر ہی مرتب نہیں ہوا تھا اور ایسے قائدین کو کہیں بھی بہتر موقف حاصل نہ ہونے کے باعث دوبارہ وہ تمام قائدین تلگودیشم پارٹی میں ہی شامل ہوئے اور اپنے گھر واپسی کیلئے مجبور ہوگئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلگودیشم نے مسٹر ریونت ریڈی جیسے کئی قائدین کو تیار کی تھی اور ان قائدین میں ریونت ریڈی جیسے ایک قائد پارٹی چھوڑنے پر تلگودیشم کوہرگز کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT