Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / ریونت ریڈی کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کی نوٹس جاری

ریونت ریڈی کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کی نوٹس جاری

حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ 2004 کے دوران ایک کو آپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کے عہدیداراوں کی طرف کی گئی مبینہ بدعنوانیوں کے ضمن میں کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اس پولیس عہدیدار نے کہا کہ’’ ریڈی اور دیگر 9 افراد کو تین دن قبل نوٹس جاری کی گئی اور موقف بیان کرنے کیلئے اندرون 15 یوم حاضری کیلئے کہا گیا ہے۔ تاہم ریڈی نے پولیس کے روبرو حاضری کے لئے مزید وقت طلب کیا ہے اورکہا کہ فی الحال وہ آنے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ‘‘ ریونت ریڈی کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے کہ گورننگ باڈی کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے دھوکہ دہی کے ذریعہ پلاٹ الاٹ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT