Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریوو:آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کو سخت خطرہ

ریوو:آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کو سخت خطرہ

ریو ڈی جنیر۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلہ اولمپکس آج سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہو رہا ہے جس کے لئے کئی ممالک کی ٹیمیں ریوو پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید ٹیموں کی آمد جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ اولمپک پارک تک میٹرو سروس کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ تاہم ماہرین ریو ڈی جنیرو کی فضائی اور آبی آلودگی سے تشویش کا شکار ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ یہ آلودگی ایتھلیٹس کی صحت کو شدید متاثر کریگی۔ برازیل کے ایک وائرولوجسٹ ڈاکٹر فرنینڈو اسپکلی کے مطابق برازیل اور برازیل کے باہر سے آنے والے تمام افراد اس آلودگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے خطرے کا شکار ہیں۔ ریو ڈی جنیرو کا پانی اس قدر آلودہ ہے کہ صرف تین گھونٹ سے زائد پانی بھی جسم میں جانے کی صورت میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT