Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ریو اولمپکس :ریسلر ساکشی کو برونز ،بیڈمنٹن میں سندھو کو بھی میڈل یقینی

ریو اولمپکس :ریسلر ساکشی کو برونز ،بیڈمنٹن میں سندھو کو بھی میڈل یقینی

ریوڈی جنیرو ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ریو اولمپکس گیمس میں کافی جدوجہد کے بعد ویمن ریسلر ساکشی نے ہندوستان کو برونز میڈل دلایا ۔ اس کے فوری بعد پی وی سندھو نے بھی ایک اور میڈل کو یقینی بنایا ہے ۔ بیڈمنٹن سنگلز کے سیمی فائنل میں سندھو نے جاپان کی نوزومی اوکوہارا کو راست سیٹوں میں 21-19 ، 21-10 سے ہرادیا ۔ اس طرح انہیںمیڈل یقینی ہوچکا ہے ۔ ان کا فائنل میں مقابلہ عالمی نمبر 1 کرولینا مارین (اسپین)سے جمعہ کو ہوگا ۔ پی وی سندھو اولمپکس بیڈمنٹن فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی اتھیلیٹ بن چکی ہیں ۔ سندھو نے گزشتہ سال ڈنمارک اوپن کے فائنل میں کرولینا مارین کو شکست دی تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سیمی فائنل میں کامیابی پر سندھو کی تعریف کی ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سندھو نے ہندوستان کو قابل فخر بنادیا ۔ وزیراعظم نے فائنل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے بھی سندھ کی کامیابی کو غیرمعمولی قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT