Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپکس 2016 کیلئے کوالیفائی ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کو نقد انعام دیا جائیگا

ریو اولمپکس 2016 کیلئے کوالیفائی ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کو نقد انعام دیا جائیگا

بنگلور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا کی جانب سے بنگلور میں ہاکی انڈیا ایوارڈز تقریب میں ساری وومنس ٹیم کے ارکان اور سپورٹ اسٹاف کو فی کس ایک لاکھ روپئے انعام دیا جائیگا ۔ یہ تقریب 26 مارچ کو ہونے والی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو یہ انعام دیا جا رہا ہے ۔ ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم 2016 ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہے ۔ 1980 ماسکو اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستانی وومنس ٹیم کوالیفائی ہوئی ہے ۔ 1980 میں پہلی مرتبہ وومنس ہاکی کو المپکس میں متعارف کروایا گیا تھا ۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے اب ساری ٹیم کے ارکان اور سپورٹ اسٹاف کو ایک ایک لاکھ روپئے انعام پیش کیا جائیگا ۔ ہندوستان کی کپتان ریتو رانی نے کہا کہ یہ ہندوستان میں وومنس ہاکی کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اب تک 2002 دولت مشترکہ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہی وومنس ہاکی کی بڑی یادگار تھی لیکن اب ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا بڑی کامیابی ہے اور ہم نے بہتر کارکردگی سے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اولمپکس میں اچھی کارکردگی سے ہندوستان میں وومنس ہاکی کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے یہ اعتراف بھی کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا کرسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT