Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو اولمپک کیلئے 555 رکنی امریکی دستے کا اعلان

ریو اولمپک کیلئے 555 رکنی امریکی دستے کا اعلان

لاس اینجلس۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی اولمپک کمیٹی نے ریو دی جنیرو اولمپکس کیلئے 555 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ریکارڈ 292 خواتین بھی شامل ہیں۔اسکواڈ میں 263 مرد شامل ہیں اور امریکی تاریخ میں ہلا موقع ہے کہ امریکہ نے اولمپک میں مردوں سے زیادہ خواتین بھیجی ہیں۔چار سال قبل لندن اولمپکس کے اسکواڈ میں بھی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ تھی جب 261 مردوں کے مقابلے میں 269 خواتین کو بھیجا گیا۔امریکی ٹیم 27 کھیلوں میں حصہ لے گی اور 306 میڈلز میں سے 244 سونے کے تمغوں کیلئے قسمت آزمائی کرے گا۔اولمپکس اولمپک کیلئے امریکی دستے کا اعلان لاس اینجلس کے وینس بیچ پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ان میں 191 ایسے ایتھلیٹ بھی شامل ہیں جو پہلے اولمپکس میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ لندن گیمز میں ٹائٹل جیتنے والے 53 ایتھلیٹ اپے اعزاز کے دفاع کی کوشش کریں گے۔ان ایتھلیٹس میں سب سے نمایاں نام مائیکل فیلپ کا ہے جو اب تک سونے کے 18 تمغوں سمیت کل 22 میڈل جیت چکے ہیں جبکہ چھ تمغے جیتنے والے ایتھلیٹ فیلکس الائسن بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سرینا اور وینس ولیمز بھی اولمپک میں سونے کا تمغہ جیت کر ٹینس میں چھ میڈل جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT