Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو جانے والی ہاکی ٹیموں کیلئے صدر بی جے پی کی نیک تمنائیں

ریو جانے والی ہاکی ٹیموں کیلئے صدر بی جے پی کی نیک تمنائیں

نئی دہلی ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج اولمپک گیمز کیلئے منتخب انڈین ہاکی جتھے کو وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مینس اور ویمنس دونوں اسکواڈز ریو ڈی جنیرو میں اپنے مظاہروں کے ذریعہ ہم وطن لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں گے۔ امیت شاہ ریو اولمپکس کیلئے ہاکی ٹیموں کے اعلان کیلئے ہاکی انڈیا کے زیراہتمام تقریب کے مہمان خصوصی بنے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو آپ سب سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انڈین ہاکی شاندار تاریخ کی حامل ہے۔ 1928ء میں اولمپکس میں ہاکی متعارف کئے جانے کے بعد سے انڈیا (مینس ٹیم) نے ابتدائی آٹھ سال میں سات گولڈ میڈل جیتے تھے۔ ہندوستانی خواتین کی اولمپکس میں ابھی تک واحد شرکت 1980ء ماسکو ایڈیشن میں رہی، لیکن تب کوالفکیشن کا عمل نہیں ہوا کرتا تھا۔ آج کی تقریب میں مرکزی وزیر اسپورٹس وجئے گوئل، بی جے پی ایم پی و صدر بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن لیانڈرو نیگرے، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا انجتی سرینواس، سکریٹری جنرل انڈین اولمپک اسوسی ایشن راجیو مہتا اور سابق ہاکی اولمپینس و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT