Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ریو سلور میڈلسٹ سندھو پر انعامات کی بارش

ریو سلور میڈلسٹ سندھو پر انعامات کی بارش

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : ریو اولمپکس ویمنس سنلگز بیڈمنٹن فائنل میں سلور میڈل جیتنے والی حیدرآبادی کھلاڑی پی وی سندھو پر انعامات کی جیسے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اے پی کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تین کروڑ نقد، امراوتی کے پاش علاقہ میں 1000 گز اراضی اور گروپ I زمرہ میں ملازمت کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سندھو کے لیے پانچ کروڑ روپئے نقد ، حیدرآباد کے پاش علاقہ میں 1000 گز اراضی اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ۔ حکومت دہلی نے دو کروڑ روپئے ، حکومت مدھیہ پردیش نے 50 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ سینئیر تلگو اداکار اور وائی ایس آر کانگریس کے ایک لیڈر وجئے چندر نے ایراولی میں واقع چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے فارم ہاوز کے قریب کراکا پٹلہ میں سندھو کو دو ایکڑ قیمتی اراضی دینے کا اعلان کیا۔
اور کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی سندھو کو اس اراضی کے رجسٹریشن دستاویزات پیش کریں گے ۔ سندھو کے کوچ پولیلا گوپی چند کے علاوہ ریو اولمپکس میں برونز میڈیل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر ساکشی ملک کے لیے بھی آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، دہلی ، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کی حکومتوں نے رقمی انعامات کا اعلان کی ہیں ۔ سندھو کے والد رمنا ساوتھ سنٹرل ریلوے میں اسپورٹس آفیسر ہیں ۔ رمنا کا تعلق ضلع عادل آباد کے نرمل ٹاون سے ہے جب کہ سندھو کی والدہ وجئے لکشمی وجئے واڑہ کے ایک بزنس مین کی بیٹی ہیں ۔ وجئے لکشمی بھی اپنے شوہر رمنا کی طرح والی بال کھلاڑی رہی ہیں ۔ اس دوران دونوں تلگو ریاستیں سندھو کو اپنی بیٹی کہنے لگے ہیں ۔ حالانکہ ان کے والد کا تعلق تلنگانہ ، والدہ کا تعلق آندھرا سے اور سندھو کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT