Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریو میں غلط بیانی، امریکی تیراک پر مقدمہ

ریو میں غلط بیانی، امریکی تیراک پر مقدمہ

ریو ڈی جنیرو ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس کے دوران لٹیروں کا شکار ہونے کا جھوٹا بیان دینے پر پولیس نے امریکی تیراک رائن لوکٹی کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں عدالت سے اس سلسلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے اتھلیٹ کے خلاف سمن جاری کرنے کو بھی کہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہے۔ رائن کے مبینہ جھوٹے دعوے کے متعلق پولیس ان سے پوچھ گچھ کرنے سے قبل وہ وطن واپس ہوگئے۔ انھوں نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ ایک پارٹی کے بعد گیمز ولیج کو واپس ہورہے تھے ، انھیں اور اُن کے دیگر تین تیراک ساتھیوں کو بعض لوگوں نے بندوق کی نوک پر ٹیکسی میں لوٹ لیا جو پولیس کی وردی میں تھے۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ رائن لوکٹی نے یہ کہانی خود سے گڑھی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ویڈیو شواہد بھی پیش کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT