Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ریٹائرڈ جج مسرور قدوسی گرفتار کرپشن کیس میں سی بی آئی کارروائی

ریٹائرڈ جج مسرور قدوسی گرفتار کرپشن کیس میں سی بی آئی کارروائی

نئی دہلی ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے ریٹائرڈ اڑیسہ ہائیکورٹ جج عشرت مسرور قدوسی اور چار دیگر افراد کو ایک کرپشن کیس کے سلسلہ میں آج گرفتار کرلیا ہے ‘ ایجنسی کے ذرائع نے یہاں یہ بات کہی ۔ بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں کل رات دیر گئے 8مختلف مقامات پر تفصیلی سرچ آپریشن کے بعد عمل میں لائی گئیں ۔ جن مقامات کی تلاشی ہوئی ان میں یہاں گریٹر کیلاش میں واقع جسٹس ( ریٹائرڈ) قدوسی کی قیام گاہ شامل ہے ۔ تلاشی مہم بھوبنیشور اور لکھنو میں بھی چلائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT