Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کرنن آخرکار گرفتار

ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کرنن آخرکار گرفتار

کوئمبٹور ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) مفرور سابق کلکتہ ہائیکورٹ جج سی ایس کرنن کو آج یہاں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے انھیں تحقیر عدالت کی پاداش میں چھ ماہ قید کی سزا سنانے پر زائد از ایک مہینہ سے فرار تھے۔ 62 سالہ کرنن فراری کے دوران ہی سبکدوش ہوگئے۔ ایک اعلیٰ پولیس عہدہ دار نے کہا کہ انھیں یہاں سے تقریباً چھ کیلومیٹر دور مالومی چمپٹی میں ایک پرائیویٹ ریزارٹ سے گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے گرفتاری پر مزاحمت کی اور پولیس کے ساتھ بحث بھی کی۔ تاہم انھیں تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ کرنن کو اب کولکاتا لے جایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT