Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریٹرننگ آفیسرس کیلئے ٹریننگ کلاسیس کا انعقاد

ریٹرننگ آفیسرس کیلئے ٹریننگ کلاسیس کا انعقاد

جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر منعقدہ کلاسیس میں 80 آر اوز اور 80 اے آر اوز کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر کل ریٹرننگ آفیسرس اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس کے لیے ٹریننگ کلاسیس دو بیاچس میں 10-30 تا 1 بجے دن اور 2 بجے دن تا 5 بجے شام منعقد کئے گئے جس میں صبح کے سیشن میں 40 آر اوز اور 40 اے آر اوز اور دوپہر کے سیشن میں بھی 40 آر اوز اور 40 اے آر اوز نے شرکت کی ۔ ٹریننگ کلاسیس میں آر او / اے آر اوز کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اس سے واقف کروایا گیا ۔ اور انہیں انتخابات کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات ان کے فرائض وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے واقف کروایا گیا ۔ تاکہ وہ انتخابات سے متعلق اپنے فرائض کو بہتر طور پر انجام دے سکیں ۔40 وارڈس کے لیے یہ ایک وقت میں ایک جامع ٹریننگ پروگرام تھا ۔ ٹریننگ کلاسیس کے بعد آر اوز / اے آر اوز کے سامنے ای وی ایم ایس کا لائیو ڈیمانسٹریشن کیا گیا ۔ جس میں ای سی آئی ایل کے انجینئرس نے ٹرینرس کو EVMS کی کارکردگی کے بارے میں واقف کروایا ۔ مسٹر ششی کرن چاری ، پراجکٹ ڈائرکٹر ، یو سی ڈی نے جنہیں آئندہ منعقد ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے ، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا اور ریٹرننگ آفیسرس اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس کو نامزدگیوں کے ادخال کے دن سے جانچ ، ڈسٹری بیوشن ، ریسیونگ ، رائے دہی انتظامات اور کاونٹنگ تک ان کے پورے رول سے واقف کروایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT