Friday , April 27 2018
Home / دنیا / ریپبلکن امیدوار مورے پر جنسی استحصال کا الزام

ریپبلکن امیدوار مورے پر جنسی استحصال کا الزام

واشنگٹن،10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ کیلئے الباما سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار رائے مورے پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ اسکے بعد پارٹی کے کچھ بڑے لیڈران نے کہا کہ اگر الزام صحیح پایا جاتا ہے تو مورے کو امیدواری چھوڑ دینی چاہئے ۔ واشنگٹن پوسٹ میں آج شائع رپورٹ کے مطابق خاتون نے کہا کہ جب وہ 14سال کی تھی اس وقت 32سالہ مورے نے انکا جنسی استحصال کیا تھاحالانکہ 70سالہ سابق جسٹس مورے نے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے جھوٹ کا پلندہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا سینڈرس نے آج کہا کہ اگر الزام صحیح پائے گئے تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسٹر مورے کو انتخابی میدان سے ہٹا دیں گے۔
محترمہ سینڈرس نے کہاکہ زیادہ تر امریکیوں کی طرح صدر کا بھی خیال ہے کہ محض الزام کی بنیاد پر کسی شخص کی زندگی تباہ نہیں کی جاسکتی لیکن اگر یہ الزام صحیح پائے گئے مسٹر مورے انتخابی میدان سے ہٹ جائیں گے ۔مسٹر مورے نے پوسٹ کئے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے خلاف شائع رپورٹ کو عیسائی روایات کے حامل افراد کا منہ بند کرنے کی کوشش بتاتے ہوئے کہا کہ میں لڑائی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

 

TOPPOPULARRECENT