Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ریپبلکن صدارتی امیدواری کیلئے جیب بش کی مہم

ریپبلکن صدارتی امیدواری کیلئے جیب بش کی مہم

واشنگٹن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) جیب بش نے بھی اپنا انتخابی لوگو (نشان) تیار کرلیا ہے اور وہ عنقریب اعلان کرنے والے ہیں کہ امریکہ میں 2016ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں وہ ری پبلکن امیدوار ہوں گے۔ 62 سالہ بش نے حالیہ دنوں میں یوروپ کا دورہ بھی کیا تھا اور تقریباً 6 ماہ تک فنڈس جمع کرنے میں مصروف رہے۔ میامی میں اپنی تقریر کے دوران وہ اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ ان کا تعلق حالانکہ ’’بش سیاسی فیملی‘‘ سے ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ ان کے نظریات ’’بش فیملی‘‘ کے نظریات کے مماثل ہوں۔ ان کا کام کرنے کا طریقہ بالکل جدا اور ان کی سوچ بھی منفرد ہے۔ ان کا انتخابی نشان آج مہم کے دوران جاری کیا گیا جس میں صرف جلی حرفوں میں ’’جیب‘‘ تحریر کیا گیا ہے جو سرخ انگریزی حروف تہجی سے تحریر ہے جبکہ لوگو کا پس منظر سفید رنگ کا ہے اور نیلے رنگ سے 2016ء بھی تحریر کیا گیا ہے۔ البتہ ’’بش‘‘ نام کو تحریر کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT